ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / افغانستان میں پولیس بس پر حملہ، متعدد ہلاک

افغانستان میں پولیس بس پر حملہ، متعدد ہلاک

Thu, 30 Jun 2016 17:35:24  SO Admin   S.O. News Service

کابل،30جون؍(ایس اونیوش/آئی این ایس انڈیا)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب واقع ضلع پغمان کے گورنر حاجی محمد موسیٰ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے پولیس کے قافلے کو نشانہ بنایا۔پغمان کے گورنر نے بی بی سی کے نامہ نگار محفوظ زبیدی کو بتایا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں 40کے قریب پولیس کیڈٹس ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابل کے مغربی علاقے میں پولیس کے کیڈٹس کو لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر دو بم حملے کیے گئے۔خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل کابل میں نیپال سے تعلق رکھنے والے سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے میں دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ سکیورٹی اہلکار کابل میں کینیڈین سفارتخانے کے لیے کام کر رہے تھے۔


Share: